ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کے ایس آر ٹی سی بس سرویس 7؍ستمبر سے گوا کیلئے شروع ہوگی

کے ایس آر ٹی سی بس سرویس 7؍ستمبر سے گوا کیلئے شروع ہوگی

Sun, 06 Sep 2020 11:56:07    S.O. News Service

بنگلورو، 6؍ستمبر (ایس او نیوز) کے ایس آر ٹی سی نے لاک ڈاؤن اور کووڈ۔19 پھیلنے پر گزشتہ ماہ مارچ کے آخری ہفتہ سے انٹر اسٹیٹ بس سروس روک دی تھی۔ ان لاک۔4 کے دوران کے ایس آر ٹی سی اب 7؍ستمبر سے گوا کیلئے بس سروس دوبارہ شروع کررہی ہے۔ گوا کیلئے بس سروس، میسورو ، بنگلورو اور کرناٹک کے دیگر اہم شہروں سے شروع کررہی ہے۔

البتہ ان بسوں میں سفر کیلئے اڈوانس ریزرویشن کروانا ، بس میں سفر کے دوران ماسک ، سینٹائزر کا استعمال ، سماجی دوری بنائے رکھنا ضروری ہوگا۔مسافر آن لائن www.ksrtc.in   پر اپنا ٹکٹ بک کرسکتے ہیں یا پھر کے ایس آرٹی سی کے منطور شدہ بکنگ کاؤنٹرس پر اپنا ٹکٹ بک کروا کر سفر کرسکتے ہیں۔


Share: